انسانی سمگلنگ کے کیسز کی رپورٹنگ کے لیے ہاٹ لائن  کا آغاز 

انسانی سمگلنگ کے کیسز کی رپورٹنگ کے لیے ہاٹ لائن  کا آغاز 

اسلام آباد :انسانی سمگلنگ کے کیسز کی رپورٹنگ کے لیے ہاٹ لائن  کا آغاز  کیاگیا ہے۔  ایف آئی اے نے  ملک کی پہلی ٹریفکنگ ان پرسنز (TIP) ہاٹ لائن کا آغاز کیا ہے ۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن   کے تعاون سے تیار کی گئی اس ہاٹ لائن کا مقصد   عام لوگوں کے لیے ایک قومی ریفرل میکانزم اور ایک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم  قائم کرنا ہے۔اس  کا مقصد ایک متحد نظام کے تحت انسانی سمگلنگ کے متاثرین کے لیے ہموار خدمات کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن، اے ڈی جی امیگریشن ایف آئی اے، یو این او ڈی سی کے کنٹری نمائندے، آسٹریلوی ڈپٹی ہائی کمشنر، ڈائریکٹر آئی ایل او، امریکی پولیٹیکل ایڈوائزر اور دیگر معززین کے علاوہ صوبوں سے ایف آئی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایف آئی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پراجیکٹ کی فوکل پرسن شیریں ملک شیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سمگلنگ ڈائریکٹوریٹ اسرار احمد خان کی نگرانی میں کام کیا اور مختصر مدت میں اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔  آسٹریلوی ہائی کمیشن نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن   کے ذریعے اس منصوبے کے لیے فنڈ فراہم کیا۔


ہاٹ لائن پر شکایت موصول ہونے  کی صورت میں  پاکستان بھر کے متعلقہ تھانوں میں سمگلروں کے خلاف شکایت کو تیزی سے آگے بھیجنا ممکن ہوجائے گا۔ اس کے بعد متاثرین کو فلاح و بہبود کے لیے مناسب محکموں کے پاس بھیجا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں