تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 16 فروری سے ہوگا

 تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 16 فروری سے ہوگا

کراچی :تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 16 فروری سے ہوگا۔کراچی لٹریچر فیسٹیول کا 15 واں ایڈیشن 16 سے 18 فروری 2024 بیچ لگژری ہوٹل میں ہوگا۔ تین روزہ کرسٹل ایونٹ میں ادب، ثقافت اور فکری امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 8 ممالک سمیت 200 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں ’سسٹینیبلٹی: ورلڈ چینجنگ مائنڈ سیٹ‘ کے عنوان کے تحت 75 سیشنز ہوں گے، جن میں ادب، ثقافت، معیشت، ماحولیات، تعلیم اور حالات حاضرہ سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈرامہ، طنز و مزاح، نمائش، فلموں کی سکریننگ اور فنکارانہ سرگرمیوں سمیت 25 کتابوں کی نمائش بھی متوقع ہے۔جمعہ 16 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی ماہر تعمیرات اور سماجی کارکن عارف حسن کے علاوہ برطانوی نژاد فلسطینی وکیل اور مصنفہ سلمہ دیباغ کی کلیدی تقاریر شامل ہوں گی، جس کے بعد باصلاحیت نگہت چوہدری فیض کی شاعری پر پرفارمنس دیں گی۔


اس کےعلاوہ ’نور جہاں سرور جہاں‘ کے عنوان سے سیشن میں لیجنڈ میڈم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

مصنف کے بارے میں