لاہور/کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے کے لیے کرکٹ کی دنیا میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا سری لنکا جانے کا قوی امکان ہے، جہاں وہ کولمبو میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو پہنچ کر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد اہم میچ سے قبل کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنا اور انہیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے آمادہ کرنا ہے۔اس موقع پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ایشیائی کرکٹ بورڈز کے سربراہان بھی کولمبو میں ڈیرے ڈالیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کی کولمبو آمد بھی متوقع ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے دیگر اراکین بھی سری لنکا پہنچ رہے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ کولمبو میں ان کرکٹ سربراہان کا اکٹھا ہونا نہ صرف ورلڈ کپ کے میچز بلکہ ایشیائی کرکٹ کے مستقبل اور باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دوران اہم انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے