Get Alerts

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا مشن کولمبو: قومی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا مشن کولمبو: قومی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند

کولمبو: پاک بھارت ٹاکرے کے اہم معرکے سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کولمبو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد بڑے مقابلے سے پہلے کھلاڑیوں کے مورال کو بلند کرنا اور انہیں بورڈ کی مکمل حمایت کا یقین دلانا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بات چیت کی اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔ محسن نقوی نے آج کے بڑے میچ کے لیے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پوری قوم آپ کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو پرسکون رہ کر اپنی فطری گیم کھیلنے کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں آپ کی محنت اور لڑنے کا جذبہ ہی اصل جیت ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ گرین شرٹس آج کے ہائی وولٹیج مقابلے میں شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ چیئرمین کی آمد اور کھلاڑیوں سے گفتگو کے بعد پاکستانی کیمپ میں ماحول انتہائی خوشگوار اور کھلاڑیوں کے حوصلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔

ٹیگز: