شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا

 دبئی: بالی وڈ کے  کنگ  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلردنیا کی سب سے اونچی عمارت ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا۔

دبئی کے مقامی ڈسٹری بیوٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کے فینز بہت بڑی تعداد میں  فلم   کے  ریلیز  ہونے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔  اس موقع پر شاہ رخ خان خود  بھی وہاں موجود ہوں گے اور فلم کے ٹریلر کو ’برج خلیفہ‘ پر چلتا دیکھیں گے ۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان ‘ ریلیز سے قبل  ہی مختلف تنازعات کا شکار ہے ، ہندوں انتہا پسندوں نےشا ہ رخ  خان کو  جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے جس پر بھارتی فلم سینسر بورڈ نے فلم میکرز کو فلم سے متعدد سینز نکالنے کا حکم دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں