"فلسطین آزاد کرو"، غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ،سخت سردی کے باوجود عورتوں اور بچوں کی خصوصی شرکت

لندن ،سویڈن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج  کیاگیا۔ سخت سردی کے باوجود عورتوں اور بچوں کی خصوصی شرکت کی اور فلسطین کو آزاد کرو ، جنگ بندی کے نعرے لگائے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جالیوں تک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

لندن میں بھی ہزاروں افرادنے ریلی نکالی، فلسطینی پرچم تھامے لوگوں نے فلسطین آزاد کروکے نعرے لگائے۔سویڈن میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکا کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں امریکی سفارتخانے کےباہر مظاہرہ کیا گیا، جنوبی افریقہ میں بھی سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ دفتر کے سامنےاحتجاجی ریلی نکالی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 910 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 59 ہزار 410 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں