Get Alerts

صدر آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

منامہ :صدر آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے کے لیے منامہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر خارجہ نے کیا۔

صدر مملکت کی بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات شیڈول ہے۔ اس دوران صدر زرداری اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ٹیگز: