Get Alerts

ایران میں مظاہروں کے باوجود حکومت برقرار، فوری تبدیلی کے آثار نہیں: برطانوی میڈیا

ایران میں مظاہروں کے باوجود حکومت برقرار، فوری تبدیلی کے آثار نہیں: برطانوی میڈیا

لندن :برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی اور حالیہ احتجاج کے باوجود حکومت کے فوری خاتمے کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ریاستی ڈھانچہ مضبوط ہے اور اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں کسی قسم کی اندرونی دراڑ یا اختلافات سامنے نہیں آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے، جن کی نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیوز ایرانی سرکاری میڈیا سے حاصل شدہ کلپس پر مشتمل ہیں اور انٹرنیٹ بندش کے باعث پہلے منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے ان فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کو ملوث قرار دیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی احتجاج کے باوجود فوری طور پر حکومت کی تبدیلی کے امکانات موجود نہیں ہیں۔

ٹیگز: