اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کے بارے میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیشن کے ارکان نے متفقہ طور پر 6 ججز کو مستقل اور 4 ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔
مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس اصلاح الدین، جسٹس قاضی جواد احسان اللہ، مدت میں توسیع ہونے والے ججز میں جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی حاضر نہیں تھے۔