راولپنڈی،دفعہ 144 میں  توسیع 

راولپنڈی،دفعہ 144 میں  توسیع 

راولپنڈی: راولپنڈی  میں دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 18 جولائی تک توسیع دے د ی ہے۔ 


ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر 18 جولائی تک پابندی برقرار رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں شہر بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون بارشوں کے نئے سپیل کے پیش نظر نالہ لئی کے اطراف بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس لیے نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد ہوگی۔ حساس تنصیبات، نور خان ایئربیس، انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور قاسم بیس کے اطراف بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں