کوئٹہ کے نوجوان نے وکالت کے یونیفارم کا خواب پورا کرنے کے لیے 100 کلوگرام وزن کم  کرلیا

کوئٹہ کے نوجوان نے وکالت کے یونیفارم کا خواب پورا کرنے کے لیے 100 کلوگرام وزن کم  کرلیا

 کوئٹہ: کوئٹہ کےنوجوان نے وکالت کایونیفارم پہننے کاخواب پورا کرنے کے لیے  100 کلوگرام وزن  کم کرلیا۔ کوئٹہ کے احمد یار ہمایوں نے عرب نیوز سے  انٹرویو میں کہاکہ میں نے  بیس ماہ میں   ایکسرسائز اور ڈائٹ سے 100 کلوگرام وزن کم کیا۔  وکلا کی یونیفارم میرا خواب تھا ،میرا وزن 165 کلوگرام تھا۔ میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ  سے اکثر چپ کرجاتا تھاکہ زیادہ وزن کی وجہ سے وکلا یونیفارم نہیں پہن سکوں گا۔ 

کوئٹہ کے نوجوان  ہمایوں کاکہنا تھا کہ  درزی کے پاس جا کر بھی اکثر میری خواہش ادھوری رہتی تھی۔ میں نے پھر وزن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا اورا سکے لیے محنت شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ 2020 میں جب میں لا کی ڈگری حاصل کررہا تھا تو میرے دوست  وکلا یونیفارم کے بارے میں باتیں کیا کرتے تھے۔انہوں نے وزن بڑھنے کے بارے میں بتایا کہ میں پانچ برس کا تھا تو میرا وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔ اس بارےمیں ہمایوں کےو الد کاکہنا تھا کہ  میرا بیٹا جب چھوٹا تھا توموٹاپے کی وجہ سے  محلے دار اور اس کے دوست اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

تاہم بعد میں اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے وزن کم کرنے کے کوشش کی اور آخر کامیاب ہوگیا۔ میں نے جب اپنے بیٹے کو عدالت جانے کے لیے وکلا یونیفارم پہنے دیکھا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔

مصنف کے بارے میں