Get Alerts

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی بات چیت، عالمی امن پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی بات چیت، عالمی امن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں فریقین نے نیویارک میں آئندہ ہفتے سلامتی کونسل کے اجلاسوں کے دوران ملاقات اور باہمی اشتراک پر رضامندی ظاہر کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ اس موقع پر ہوا جب پاکستان رواں ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔

گفتگو میں اسحٰق ڈار نے عالمی امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا اور ان سرگرمیوں کا ذکر کیا جو پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران منعقد کر رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے کردار اور اس کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے، ادارے کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ وابستگی اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: