اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور آسانی کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے ٹیکس گوشوارے اردو میں اور ڈیجیٹل انداز میں فراہم کیے جائیں گے، تاکہ عام آدمی بھی بآسانی ان کا استعمال کر سکے۔
اس کے علاوہ، مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیکس کا جائزہ لینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جو ٹیکس انفورسمنٹ کو مزید مؤثر بنائے گا۔ حکومت نے کاروباری طبقے کو ڈیجیٹل انوائسنگ میں شامل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیکس نظام شفاف اور آسان ہو۔