Get Alerts

مریم نواز نے پنجاب کو شفافیت کا رول ماڈل بنایا، گنڈاپور حکومت عوام کی امیدوں پر کھرا نہیں اتری:عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے پنجاب کو شفافیت کا رول ماڈل بنایا، گنڈاپور حکومت عوام کی امیدوں پر کھرا نہیں اتری:عظمیٰ بخاری

لاہور:عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کا رول ماڈل بنایا ہے، جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور جعلی تقریروں سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 73 فیصد خیبرپختونخوا کے عوام نے گنڈاپور حکومت کو مسترد کر دیا ہے، اور حالیہ گیلپ سروے اس شکست کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال کو کسی سروے کی ضرورت نہیں، یہ خود ایک زبردست نشان ہے کہ تبدیلی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

ٹیگز: