Get Alerts

آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کی ذمہ داری ہے: عباس عراقچی

آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کی ذمہ داری ہے: عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ اس اہم بحری گزرگاہ کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی یہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر کوئی ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور پُرامن آمدورفت یقینی بناتا ہے تو اسے اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے تجویز کردہ 20 فیصد فیس بہت زیادہ ہے، تاہم ایران اس معاملے میں متوازن اور منصفانہ مؤقف اختیار کرے گا۔

ٹیگز: