Get Alerts

فرانس اور اسپین آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل، ارجنٹینا کا انگلینڈ سے کل مقابلہ

فرانس اور اسپین آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل، ارجنٹینا کا انگلینڈ سے کل مقابلہ

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، جہاں دو سابق عالمی چیمپئن ٹیمیں فرانس اور اسپین آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں حصہ لے گی۔

دوسرا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

فٹبال شائقین دونوں سیمی فائنلز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ چاروں ٹیمیں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگز: