اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، کیونکہ ماحولیاتی تباہی کے اثرات نہ صرف انسانی زندگی بلکہ آبی اور جنگلی حیات کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ بنایا جا سکے۔
مصدق ملک نے کہا کہ موہنجوداڑو تہذیب ایک عظیم تاریخی ورثہ ہے، جبکہ انڈس ڈولفن کئی قدیم تہذیبوں سے بھی پرانی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مشترکہ اقدامات کیے، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔