قطر بحران ، سعودی فرماں روا اور روسی صدر کے درمیان رابطہ

قطر بحران ، سعودی فرماں روا اور روسی صدر کے درمیان رابطہ

ماسکو : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔العریبہ ٹی وی کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے قطری بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر سمیت کئی ممالک نے قطر کی جانب سے شدت پسند جماعتوں (الاخوان، حوثی، القاعدہ، داعش) کی سپورٹ اور خلیجی ممالک کے مقابلے میں ایران کے لیے سپورٹ کے علاوہ ان ممالک کے عدم استحکام کے لیے کام کرنے کے سبب قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔