Get Alerts

ایران کا اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا صیہونی ریاست کو سخت انتباہ

ایران کا اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا صیہونی ریاست کو سخت انتباہ

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ایرانی قوم اپنے قیمتی شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں، اور ملک کی قیادت اور عوام متحد ہو کر ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔"

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ "ہم طاقت کے ساتھ جواب دیں گے، ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسرائیلیوں کی زندگی تلخ ہو جائے گی، یہ جنگ انہوں نے شروع کی ہے، اب ان کو بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"

انہوں نے کہا کہ "ایران کی مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دے گی، اور قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔"


دوسری جانب ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل پر بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 15 اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس تازہ کشیدگی سے خطے میں ایک نیا اور شدید بحران جنم لے سکتا ہے، جس کے عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگز: