Get Alerts

اسرائیل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، صہیونی حکومت نتائج بھگتے گی:ایرانی فوجی مشیر

 اسرائیل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، صہیونی حکومت نتائج بھگتے گی:ایرانی فوجی مشیر

تہران :رہبرِ انقلاب اسلامی کے اعلیٰ فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ‘آپریشن وعدہ صادق تھری’ تب تک جاری رہے گا جب تک اسے ضروری سمجھا جائے گا۔

جنرل واحدی نے بتایا کہ اس آپریشن میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اہداف کو کئی مراحل میں نشانہ بنایا گیا، جن میں نیواتیم اور اوودا ایئربیسز شامل ہیں۔ ان اڈوں پر اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور الیکٹرانک وار فیئر سینٹر واقع ہیں جو ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب کے قریب تل نوف ایئربیس، اسرائیلی وزارت دفاع اور دیگر عسکری و صنعتی مراکز بھی نشانے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے 150 سے زائد اہداف کو مدنظر رکھا اور ایران نے سیکڑوں میزائل داغ کر اسرائیل کے کثیرالجہتی فضائی دفاعی نظام کو چیر کر اہداف تک کامیابی سے پہنچا دیا۔

یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے 13 جون کو تہران اور ایران کے دیگر علاقوں پر حملے کیے تھے، جن میں متعدد ایرانی اعلیٰ عسکری حکام اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے تھے۔

رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی غلطی کی سزا سخت ہوگی اور وہ اپنی تقدیر کا مزہ چکھے گا۔

ٹیگز: