Get Alerts

سلامتی کونسل خاموش، دنیا پریشان: ایران،اسرائیل جنگ پر عالمی طاقتیں منقسم

سلامتی کونسل خاموش، دنیا پریشان: ایران،اسرائیل جنگ پر عالمی طاقتیں منقسم

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوا،اجلاس میں عالمی طاقتیں اپنے اپنے مؤقف پر قائم رہیں، جب کہ ایک مؤثر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق نہ ہو سکا۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ پاکستان نے ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

ایران، چین اور روس نے اسرائیل پر کھلے عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جب کہ امریکہ نے تل ابیب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کسی صورت ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دے گا۔

چین نے اسرائیل پر "ریڈ لائن" عبور کرنے کا الزام لگایا، جبکہ روس نے زور دیا کہ کشیدگی کو فوری طور پر کم کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو تشویشناک قرار دیا اور دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی۔

ٹیگز: