Get Alerts

تبریز ریفائنری کے قریب اسرائیلی حملہ، میزائل سائٹ پر 2 ایرانی شہید

تبریز ریفائنری کے قریب اسرائیلی حملہ، میزائل سائٹ پر 2 ایرانی شہید

تہران: ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کے قریب اسرائیل نے ایک فضائی حملہ کیا ہے جس میں اسد آباد کی میزائل سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی ایران کے تین مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جارحیت بند نہ کی تو تہران کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے آئندہ گھنٹوں میں مزید حملوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ٹیگز: