اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی واپسی کو پاکستان کی جانب سے "سرنڈر" قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُس وقت کے وزیراعظم کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کی فتح کو محض 24 گھنٹے میں شکست میں بدلا گیا۔"
اس بیان پر قومی اسمبلی میں اختلاف بھی سامنے آیا، اسد قیصر نے مؤقف اپنایا کہ "یہ فیصلہ حکومت نے نہیں، بلکہ پارلیمنٹ نے کیا تھا۔"