Get Alerts

 ٹرمپ، پوٹن ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ، ایران اور یوکرین تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال

 ٹرمپ، پوٹن ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ، ایران اور یوکرین تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال

ماسکو / واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ٹیلیفون پر 50 منٹ طویل گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، ایران سے متعلق امور اور روس-یوکرین تنازع پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

کریملن حکام کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی بات چیت خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جسے روسی صدارت نے "مفید اور بامقصد" قرار دیا۔

گفتگو کے دوران صدر پوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا خواہاں ہے، اور امریکی نمائندے اس عمل کی بحالی کے لیے ایرانی فریق سے رابطے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں صدور نے مستقبل میں دوبارہ بات چیت کے آغاز کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

مزید برآں، روسی صدر پوٹن نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ روس 22 جون کے بعد یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس پر ٹرمپ نے تنازع کے جلد حل میں دلچسپی ظاہر کی۔

گفتگو کے اختتام پر صدر پوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

ٹیگز: