Get Alerts

ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط متوقع، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط متوقع، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ عمل جلد، آسانی اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فریقین امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان معاہدے کے لیے الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ معاہدے کی تکمیل سے خطے میں امن اور تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

ٹیگز: