Get Alerts

برطانیہ امریکا رابطہ: ایران معاہدہ پائیدار امن سے مشروط، بحری راستوں کی آزادی پر اتفاق

برطانیہ امریکا رابطہ: ایران معاہدہ پائیدار امن سے مشروط، بحری راستوں کی آزادی پر اتفاق

لندن/واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے زور دیا کہ کوئی بھی معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جو خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور اس کے نفاذ میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم نے ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر استحکام کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عالمی تجارت اور معیشت پر اثرات کو کم کرنے کے لیے بحری جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور اس حوالے سے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: