Get Alerts

افغان طالبان کی پاکستان پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے تمام ڈرونز مار گرائے

افغان طالبان کی پاکستان پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے تمام ڈرونز مار گرائے

راولپنڈی/ کوئٹہ:پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والے ایک بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ بزدلانہ کارروائی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ایک ناپاک کوشش تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں کا سہارا لیا۔ تاہم، سکیورٹی فورسز کے فعال دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا۔
اگرچہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا، لیکن فضا میں تباہ ہونے والے ڈرونز کا ملبہ مختلف مقامات پر گرنے سے عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔    کوئٹہ میں  ڈرون کا ملبہ گرنے سے 2 معصوم بچے زخمی ہوئے۔    کوہاٹ اور راولپنڈی میں بھی ملبے کی زد میں آکر ایک ایک شخص زخمی ہوا۔
    تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ "افغان طالبان کی جانب سے یہ اشتعال انگیزی عوام میں عدم تحفظ پیدا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے، جسے سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنا دیا ہے"۔

ٹیگز: