Get Alerts

بھارت کی ایک اور چال ناکام، والٹن سمیت تین مقامات پر بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے

بھارت کی ایک اور چال ناکام، والٹن سمیت تین مقامات پر بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے

لاہور: بھارت کو ایک بار پھر پاکستان میں مداخلت کی کوشش پر منہ کی کھانا پڑی۔ لاہور، گوجرانوالہ اور چکوال میں بھارتی جاسوس ڈرونز کو سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ کسی بھی واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر سکیورٹی اداروں نے بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا، جو مبینہ طور پر ایک حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی نیت سے بھیجا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو الیکٹرانک سسٹم جام کر کے تباہ کیا گیا۔ ڈرون کی لمبائی 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے، جو سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہائی الرٹ نافذ ہے۔

اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔ اس کا ملبہ گجرات کے گاؤں جھنڈ پیر سے ملا ہے، جو اب سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہے۔

ادھر چکوال کے علاقے دیوالیاں (تھانہ ڈھمن کی حدود) میں بھی ایک ڈرون گرنے کی اطلاع ملی۔ خوش قسمتی سے وہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پاکستانی سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے، اور ہر محاذ پر بھارتی دراندازی کو مؤثر انداز میں روکا جا رہا ہے۔

ٹیگز: