Get Alerts

بی جے پی وزیر کا کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان، سیاسی طوفان برپا

بی جے پی وزیر کا کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان، سیاسی طوفان برپا

نئی دہلی : مدھیہ پردیش کے وزیر، بی جے پی رہنما وجے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق بیان نے ملک میں  سیاسی طوفان برپا کردیا ہے۔

وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ کو "دہشت گردوں کی بہن" قرار دیا، جس پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کرنل صوفیہ نے آپریشن "سندور" کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔

کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بیان کو مسلم اہلکاروں کے خلاف تعصب قرار دیتے ہوئے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا: "یہ بیان نہ صرف نفرت پر مبنی ہے بلکہ فوج کی حب الوطن مسلم افسران کی توہین ہے۔"

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بی جے پی حکومت کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر فوجی اداروں میں تفریق کو بڑھاوا دینے کے خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

ٹیگز: