کراچی:ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے خدشے کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ 15 مئی سے شروع ہونے والی یہ گرمی کی لہر 20 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے، جس کے دوران درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد اور جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ممکن ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں تیزی آسکتی ہے، جس سے دریائی بہاؤ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں، خصوصاً بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ پانی زیادہ پیئیں۔ چھتری، ٹوپی اور ہلکے لباس کا استعمال کریں