Get Alerts

بھارتی فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 پاک فوج کے جوان شہید

بھارتی فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 پاک فوج کے جوان شہید

راولپنڈی :بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دو جوان ہسپتال میں علاج کے دوران شہید ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، زخمی ہونے والے جوانوں کو بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 78 جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ان کی جرات، فرض شناسی اور وطن سے محبت کا مظہر ہیں۔ اس دوران بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ "شہداء کی قربانی ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے فخر کا باعث بنے گی۔"

ٹیگز: