Get Alerts

’پنکی جمہوری ڈرامہ اب بند ہونا چاہیے‘: فیصل واوڈا 

’پنکی جمہوری ڈرامہ اب بند ہونا چاہیے‘: فیصل واوڈا 

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے حکمران اتحاد اور نظامِ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے تازہ بیانات میں انہوں نے منشیات فروشی کے مبینہ کردار "پنکی" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایسی شخصیات کو بھی سرکاری تمغوں سے نوازا جائے۔
فیصل واوڈا نے اپنے بیانات میں موقف اختیار کیا کہ  قیامِ پاکستان سے اب تک ایک مخصوص ذہنیت کے حامل حکمران جمہوری لبادے میں ملک پر قابض ہیں۔  ان "پنکی حکمرانوں" نے اپنی پالیسیوں سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ جب تک ان کرداروں کا بے لاگ احتساب نہیں ہوگا، ملک میں جاری یہ سیاسی ڈرامہ ختم نہیں ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ محض بیورو کریٹس کے سہارے فیصلے کرنے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زبردستی کے جلسوں کے انعقاد پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عوامی حمایت جھوٹے الزامات سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔
فیصل واوڈا نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو اسکینڈلز کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید بڑے پردہ فاش ہوں گے، "یہ تو ابھی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیے ان اسکینڈلز سے کیا رخ سامنے آتا ہے

ٹیگز: