Get Alerts

پٹرول اور ڈیزل 15 نومبر سے سستاہونے کا امکان

پٹرول اور ڈیزل 15 نومبر سے سستاہونے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستان میں 15 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

 
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی۔

  نگران وزیراعظم کی مشاورت کے بعد  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سےحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔