اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور آئندہ جمعے کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ترامیم عدلیہ کی آزادی اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں۔ اتحاد نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کو آئینی مزاحمت قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
پیر کے روز ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کریں گے، جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں ترمیم کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔
اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور گرفتار سیاسی و سماجی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔