Get Alerts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یومِ آزادی پر یومِ سیاہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یومِ آزادی پر یومِ سیاہ

سری نگر: بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

حریت قیادت نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

دوسری جانب قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی، بالخصوص سری نگر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات، ناکہ بندی اور نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اہم مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے۔

ٹیگز: