فلپائن میں انقلابی حکومت کا قیام ممکن ہے، ڈوٹیرٹے

فلپائن میں انقلابی حکومت کا قیام ممکن ہے، ڈوٹیرٹے

منیلا: فلپائن کے صدر نے متنبہ کیا ہے کہ اْن کو ہٹانے کی کوششوں کے جواب میں وہ انقلابی حکومت قائم کر سکتے ہیں۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات سرکاری ٹیلی وژن پر مغربی میڈیا اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اْن کی منشیات کے خلاف جنگ پر تنقید کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مارشل لا لگانے کے مقابلے میں انقلابی حکومت کے قیام کو ترجیح دیں گے۔ اپنے ملک میں مارشل لا لگانے کے لیے انہیں ملکی پارلیمنٹ سے اجازت درکار ہے۔

ناقدین کے مطابق ڈوٹیرٹے کی منشیات کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک کر دیے گئے ہیں اور انسانی حقوق کے کارکن اسے انسانیت کے خلاف ایک جرم قرار دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں