ورلڈ کپ، ہائی وولٹیج میچ میں بارش کا خدشہ

ورلڈ کپ، ہائی وولٹیج میچ میں بارش کا خدشہ
سورس: File

حیدر آباد:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے کےدوران بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔  احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف والی ٹیم کو اس میچ میں بھی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کا پہلا ٹاکرا بارش کی نظر ہو گیا تھا جس کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائںٹ دے دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت ک پاکستان پر مضبوط غلبہ رہا تھا۔

مصنف کے بارے میں