پاکستان بھارت ٹاکرا، علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کر دیا

پاکستان بھارت ٹاکرا، علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کر دیا
سورس: File

کراچی:  معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔ علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے،  ان کا کنا تھا کہ 'مزہ آیا'، لطف اندوز ہوں۔

e7925de6e6db91168db9a73907283769

 

علی ظفر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس گانے کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔


 
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ن کی جانب سے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے علی ظفر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

علی ظفر کا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ترانہ ریلیز کے چند لمحوں کے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، مداحوں نے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ’مزہ آگیا‘۔

مصنف کے بارے میں