Get Alerts

مڈغاسکر: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، صدر ملک چھوڑ کر فرار

مڈغاسکر: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، صدر ملک چھوڑ کر فرار

مڈغاسکر:مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے میں روانہ ہو گئے۔ حزبِ اختلاف کے مطابق، فوج کے کئی یونٹس مظاہرین کے ساتھ جا ملے، جس کے بعد صدر ہفتے کی شب فرار ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، صدر نے روانگی سے قبل صدر میکرون سے خفیہ معاہدہ کیا، تاہم میکرون نے تصدیق سے گریز کیا۔ سینیٹ نے صدر کو برطرف کرتے ہوئے ژاں آندرے ندرمنجاری کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔

25 ستمبر کو پانی و بجلی کی قلت پر شروع ہونے والے مظاہرے مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف بغاوت میں بدل گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: