بیٹی کی پیدائش پر خوشی، دکاندار نے گاہکوں کو مفت گول گپے بانٹ دیئے  

Bhopal: Pani puri seller celebrates daughter's birth by distributing free snacks to hundreds
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت کے ایک غریب شہری نے بیٹی پیدا ہونے کی خوشی میں اپنی ریڑھی پر موجود تمام گول گپے گاہکوں کو مفت بانٹ دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ انڈیا کی ریاست بھوپال میں پیش آیا جہاں آنچل گپتا نامی شہری نے بیٹی کی پیدائش کی خوشی ایسی دھوم دھام سے منائی کہ دنیا دنگ رہ گئی۔

خیال رہے کہ بھارت سمیت ترقی پذیر اور غریب ممالک میں لڑکیوں کو بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔ جہالت اور تعلیم کی وجہ سے لوگ بیٹوں کی پیدائش پر خوشیاں مناتے ہیں۔ ان کے ذہن میں ہوتا ہے کہ بیٹیاں تو پرائے گھر کی ہوتی ہیں لیکن بیٹے بڑھاپے میں ان کا سہارا بنیں گے۔

انڈین شہری آنچل گپتا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ میرے ہاں بیٹی پیدا ہو لیکن بیٹا پیدا ہو گیا۔ تاہم اب دو سال بعد اب مجھے بیٹی عطا ہوئی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔

آنچل گپتا نے بتایا کہ میرے پاس بیٹی کی پیدائش پر خوشی منانے کیلئے گاہکوں کو گول گپے بانٹنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا کیونکہ میں اسی کاروبار سے وابستہ ہوں اور گولوں کو پانی پوری کھلا کر کمائی کرتا ہوں۔