غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں اور پناہ گاہوں پر بمباری تیز کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حملے ہر 10 سے 15 منٹ کے وقفے سے جاری رہے، جس کی وجہ سے بے گھر فلسطینیوں کو محفوظ جگہ منتقل ہونے کا موقع نہیں ملا۔
غزہ کے جنوب مغرب میں واقع پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ وسطی غزہ کے بریج کیمپ میں ایک شخص شہید ہوا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فلسطین اسٹیڈیم میں اسرائیلی حملے میں 4 افراد جان بحق ہوئے اور خان یونس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق، بھوک اور پانی کی قلت کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کے لیے 8 ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔عالمی برادری کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور فوری انسانی امداد کی اپیل کی جا رہی ہے۔