Get Alerts

 پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

 پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق دائر درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ کچھ دیر بعد درخواست کی سماعت کرے گا۔

 سماعت کے دوران خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

 لانگ مارچ کے حوالے سے درخواست میں امن و امان اور انتظامی معاملات سے متعلق عدالت سے مختلف استدعا کی گئی ہے۔ آج کی سماعت میں عدالت فریقین کے مؤقف اور خیبرپختونخوا حکومت کے حکام کی جانب سے جمع کرائے جانے والے بیانات کا جائزہ لے گی۔

ٹیگز: