Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ کراچی: چینی قونصلیٹ آمد، سکیورٹی اور سرمایہ کاری پر اہم مشاورت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ کراچی: چینی قونصلیٹ آمد، سکیورٹی اور سرمایہ کاری پر اہم مشاورت

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی، سرمایہ کاری اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے کیے گئے۔
چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پاک ،چین دوطرفہ تعاون اور چینی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ     چینی سرمایہ کاروں کو بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔    حکومت کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی باشندے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، جس کے لیے ہر سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔    چینی شہریوں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
بعد ازاں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ صوبے اور ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکنہ اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری حالیہ کشیدگی اور اس کے سکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

ٹیگز: