کابل کی صورتحال سےپریشان سینکڑوں صحافیوں کی ویزا درخواست پاکستان کو موصول 

Fawad Chaudary,Afghan Media,Afghan Peace Process

اسلام آباد:وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک بین الاقوامی اداروں سے منسلک سینکڑوں صحافی ویزے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 'کابل میں پاکستانی سفارتے خانے کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک سینکڑوں صحافی ویزے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔

پاکستانی سفارتے خانے میں اس سلسلہ میں ایک الگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ہم افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔