صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیمرا بل ایکٹ بن گیاہے۔ 

پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی تھی۔صدر عارف علوی نے ملاقات میں میڈیا ورکرز اور صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر اپنی حمایت کا یقین دلایاتھا۔ 

ان کاکہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔صدر مملکت نے وفد کے ساتھ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاتھا۔

مصنف کے بارے میں