Get Alerts

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید، بھوک سے 4 کی موت

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید، بھوک سے 4 کی موت

غزہ: اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث آج صبح سے مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھوک کے باعث چار افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔

قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت کے باعث چار مزید اموات ہوئیں، جس کے بعد بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 106 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے آگاہ کیا کہ آج صبح سے اب تک کم از کم 23 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 10 وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی کیمپ میں موجود تھے، یہ حملے غزہ شہر اور جنوبی غزہ کے رفح کے قریب ہوئے۔

الجزیرہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں زمینیں مکمل طور پر بے جان اور ویران ہو چکی ہیں۔

 
حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ کو جنگ بندی کی اپیل

حماس کی طرف سے چھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں شہید ہونے والے ایک قیدی کی بیوہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ویڈیو پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ مزید قیدیوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں سابق قیدی ساشا ٹروفانوف نے کہا: "صدر ٹرمپ، اگر آپ فوجی کارروائیاں بڑھاتے ہیں تو ہر قیدی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ ہر گولی ان کی زندگی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔"

ایک اور سابق قیدی یائیر ہورن، جن کا بھائی ایٹن اب بھی غزہ میں قید ہے، نے کہا: "آپ کے پاس امن قائم کرنے اور یرغمالیوں کو گھر واپس لانے کا موقع ہے، جس میں میرا بھائی بھی شامل ہے۔"

ٹیگز: