اسلام آباد :محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، خضدار، ٹھٹھہ، لسبیلہ، دادو، کشمور، تھر پارکر کے بعض حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے کراچی، سکھر اور گھوٹکی میں بھی بونداباندی کی توقع ہے۔
شمالی علاقہ جات جیسے ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔