Get Alerts

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا پاکستان میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا پاکستان میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جان کی بازی ہار گئے، جو ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

جین میرٹ نے کہا کہ مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شامل تمام عملے کی بہادری اور خدمات کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اور نقصانات کی بھرپائی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: