Get Alerts

سابق فوجیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی استقبالیہ

سابق فوجیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی استقبالیہ

سابق فوجیوں کا پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات، قربانیوں اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

استقبالیے کے دوران سابق فوجیوں کے تجربے اور ملکی دفاع میں ان کی دیرینہ خدمات کو سراہا گیا۔ سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق فوجیوں کی قربانیوں اور تجربے کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ملک کے دفاع اور سلامتی میں ان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ٹیگز: