Get Alerts

سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ: 16 افراد ہلاک، 40 زخمی ، حملہ آور باپ بیٹا نکلے

سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ: 16 افراد ہلاک، 40 زخمی ، حملہ آور باپ بیٹا نکلے

سڈنی : سڈنی کے مشہور ساحل پر ایک ہولناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں میں ایک باپ اور بیٹا شامل تھے، جنہوں نے ایک یہودیوں کی تقریب کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث دونوں حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس نے ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم کے طور پر کی ہے، جبکہ زخمی حملہ آور کا نام 24 سالہ نوید اکرم بتایا گیا ہے۔ ساجد اکرم کے پاس 10 سال سے اسلحہ لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے 6 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ ممکنہ طور پر فائرنگ میں استعمال کیے گئے ہوں گے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ کسی دہشت گردی کی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے، تاہم اس کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ مزید برآں، ساحل کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں محفوظ کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے اس ہولناک حملے کے پیش نظر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ وزیراعظم نے اس واقعے کو "دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی" قرار دیتے ہوئے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: